لاہور: کسانوں اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کا احتجاجی دھرنے کا چوتھا روز

6 May, 2024 | 07:28 PM

سٹی42: کسان بورڈ پاکستان اور جماعت اسلامی کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے سامنے کسانوں اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کا احتجاجی دھرنا، کسان بورڈ پاکستان وسطیٰ پنجاب کے صدر عبدالرشید منہالہ اور جماعت اسلامی لاہور کے صدر ضیا الدین انصاری نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق  دھرنے میں کسانوں اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کسانوں نے حکومت مخالف درج نعروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی۔ دھرنے کا آج چوتھا اور آخری روز تھا،دھرنا شام 7 بجے تک جاری رہا۔ کسان کی جانب سے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ کسانوں سے گندم کی خریداری فوری شروع کرنے سمیت مناسب ریٹ لگانے کے مطالبات کئے گئے۔

مزیدخبریں