ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے جہاں ان کے استقبال کیلئے ایئر پورٹ پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل ، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی ، صوبائی وزراء  اور اراکین اسمبلی موجود ۔ 

ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اس دو روزہ دورے کے دوران  کوئٹہ میں اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے، آج وزیراعلی کی جانب سے ان کے اعزار میں عشائیہ دیا جائے گا۔ صدرآصف علی زرداری بلوچستان  کابینہ کے علاوہ  اراکین پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کریں گے اور سیاسی وقبائلی عمائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ دوسری مرتبہ صدر کے منصب پر فائز ہونے کے بعد آصف زرداری کا بلوچستان کا یہ پہلا دورہ  ہے ۔