کیڑوں والی گندم کی امپورٹ پر وفاقی وزیر رانا تنویر کا نوٹس 

6 May, 2024 | 06:05 PM

وقاص اعظیم: 2024 /2023 میں کیڑوں والی گندم امپورٹ ہونے پر رانا تنویر نے  اعلی سطحی انکوائری کمیٹی  تشکیل دے دی۔ 

تفصیلات کے مطابق تین رکنی کمیٹی تسکیل کردی گئی ہے جس کی سربراہی فوڈ کمشنر سید وسیم الحسن کریں گے۔ 

وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی   کیڑوں والی گندم امپورٹ ہونے کی شفاف تحقیقات کرے گی،  کمیٹی  ناقص اور کیڑوں والی گندم  کی امپورٹ پر ایک جامع رپورٹ پیش کرے گی ۔

 ناقص اور غیر معیاری گندم کی امپورٹ میں کون ملوث ہے ، اس کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔

مزیدخبریں