ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کے شہدا ہمارا فخر ہیں،  ڈی آئی جی آپریشنز

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی شہید سب انسپکٹر ارشدکے گھر آمد ،شہید کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقات کی اور  ڈی آئی جی آپریشنز نے شہید کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو سلام، لاہور پولیس کے شہدا ہمارا فخر ہیں، سماج دشمن عناصر کی بزدلانہ کاروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں،  لاہور پولیس ایک خاندان کی ماند ہے جبکہ شہداء اور غازیوں کے اہلخانہ ہمارے فیملی ممبر ہیں۔ 

محمد فیصل کامران نے مزید کہا کہ شہداء اور غازیوں کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،  شہداء پولیس کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ہماری اولین ذمہ داری ہے۔