اگر قیمتوں پر اتفاق نہ ہوا تو 8 مئی سے ہڑتال ہوگی،صدر نان روٹی ایسوسی ایشن

6 May, 2024 | 04:19 PM

شہزاد خان ابدالی :روٹی نان کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ متحدہ ،نان روٹی ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے ۔
صدر متحدہ ،نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب گل نے کہا کہ اگر روٹی نان کی قیمتوں پر اتفاق نہ ہوا تو 8 مئی سے ہڑتال ہوگی اور شہر کے 15 ہزار سے زائد تندور بند کردیے جائیں گے۔

 خیال رہے کہ ملک میں تیزی سے بڑھتی مہنگائی میں عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت چار روپے کمی کا اعلان کر کے قیمت 16 روپے مقرر کر رکھی ہے۔
 

مزیدخبریں