سٹی42: لاہور ہائیکورٹ میں منشیات کے مقدمات کی درخواست ضمانتوں پر سماعت،سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ ایس پی انویسٹیگیشن کینٹ بشری نثار کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس مس عالیہ نیلم نے ملزمان عبدالغنی سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔عدالت نے سی سی پی او کو گواہوں کے کل ٹرائل کورٹ میں بیانات کروا کر پرسوں رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔ملزمان کی جانب عامر شعیب گھمن ایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئے۔
جسٹس مس عالیہ نیلم نے سی سی پی او سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جی سی سی پی او صاحب آپ کو بلوانے کی پھر ضروت پڑ گئی ہے، کہاں گیا آپ کا انویسٹیگیشن سیل ؟ ٹک ٹاک کے لئے چھلانگیں لگا لیتے ہیں، عملی طور پر کچھ نہیں کیا جارہا ہے۔جسٹس مس عالیہ نیلم کے جواب ہر سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ گواہ عدالت گئے تھے لیکن عدالت نے ان کی حاضری نہیں لگائی۔