سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے اضافہ

6 May, 2024 | 02:02 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا معمولی اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد اب 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2143 کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد دس گرام سونا  2 لاکھ 6 ہزار 190 روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے سے 2302 ڈالر فی اونس ہے۔

مزیدخبریں