احکامات ماننے سے انکار،ڈی سی لاہور نے نیئر اقبال کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

6 May, 2024 | 01:41 PM

Ansa Awais

جنید ریاض : ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسکینڈری نیئر اقبال کا ڈی سی لاہور کے احکامات ماننے سے انکار،ڈی سی لاہور نے نیئر اقبال کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔


 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسکینڈری نیئر اقبال نے ڈی سی لاہور کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا ،جس پرڈی سی لاہور نے نیئر اقبال کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔نیئر اقبال ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس سے غیر حاضر رہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیر صدارت نادر ہال میں ڈینگی رسپانس کمیٹی کا اجلاس 3 مئی کو منعقد ہوا تھا۔نیئر اقبال کو ڈی سی لاہور کی جانب سے ڈینگی سرگرمیوں کیلئے فوکل پرسن لگایا گیا تھا۔ڈی سی لاہور نے اجلاس سے غیر حاضری پر نیئر اقبال سے تحریری جواب مانگ لیا۔

مزیدخبریں