معصوم بچے کو اغواء اور بدفعلی کے بعدقتل کرنیوالا درندہ گرفتار

6 May, 2024 | 12:55 PM

(عابد چودھری) شالیمار انویسٹی گیشن پولیس  کی کارروائی،معصوم بچے کو اغواء اور بدفعلی کے بعدقتل کرنیوالا درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا  ۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزم عبدالرحمان 9سالہ معصوم بچے عبداللہ کو ورغلا کر گھر لے گیا تھا۔

 ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے بتایا کہ   ملزم نے بچے کو باندھ کر بدفعلی کا نشانہ بنایا اور گلا دبا کر قتل کر دیا ۔ایس ایس پی کے مطابق ملزم عبدالرحمان نےسنگین جرم کے بعد لاش بیڈ کے نیچے چھپا دی۔

انچارج انویسٹی گیشن شالیمار نے بتایا کہ  عبداللہ کے والد نے  بچے کے اغواء کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج کروایا تھا۔ گرفتار ملزم عبدالرحمان مقتول بچے عبداللہ کا قریبی رشتہ دار بھی ہے۔

 
 
 
 

مزیدخبریں