(قیصر کھوکھر) محکمہ خزانہ نے ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی ے لئے بجٹ جاری کر دیا ہے ۔
پنجاب کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کو ادویات کی خریداری کے لئے دو ارب روپے جاری کر دیے گئے۔ ٹیوٹا کو تنخواہوں کے لیے اور دیگر آپریشنل اخراجات کے لیے بیس کروڑ روپے جاری کیے گئےہیں ۔
مختلف ڈی ایچ کیو ہسپتالوں نیب ایم آر آئی سروس شروع کرنے کے لئے تیس کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ محکمہُ خزانہ نے یہ بجٹ آن لائن کر دیا ہے۔