ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چائلڈ میرج بل پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی کے سامنے پیش کر دیا گیا

چائلڈ میرج بل پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی کے سامنے پیش کر دیا گیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: چائلڈ میرج بل پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی کے سامنے پیش کر دیا گیا۔ اس بل میں لڑکی کی شادی کی عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے۔
سپیشل کمیٹی اس بل کو درست کرے گی، کمیٹی کے بعد یہ بل پنجاب اسمبلی کے سامنے پیش ہوگا۔یہ بل چائلڈ پروٹیکشن بیورو نےتیار کیا ہے ۔

محکمہ داخلہ اس بل کی پہلے ہی منظوری دے چکا ہے، حتمی منظوری پنجاب اسمبلی سے لی جائے گی جس کے بعد اس بل کو گورنر پنجاب کے پاس بھیجا جائے گا، ان  کے دستخط کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بن جائے گا۔