ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب کی پولیس افسران کو پٹرولنگ مزید موثر بنانے کی ہدایت

آئی جی پنجاب کی پولیس افسران کو پٹرولنگ مزید موثر بنانے کی ہدایت
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی :  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت لاہور پولیس کے افسران کا اجلاس ، سٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لئے ٹارگٹڈ پٹرولنگ کی ہدایت کر دی۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے لا اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول، کمیونٹی پولیسنگ کے بارےمیں  بریفنگ دی۔  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے  لا اینڈ آرڈر کے قیام،اور کرائم کنٹرول کے لئے لاہور پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

آئی جی پنجاب  نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے تحت خواتین، بچوں سے متعلقہ جرائم کے واقعات میں زیرو ٹالرنس اپنائیں۔آئی جی پنجاب کی پولیس افسران کو پٹرولنگ مزید موثر بنانے کی ہدایت دی ۔

، ڈاکٹر عثمان انورنے کہا کہ  منشیات کے تدارک کے لئے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے اور ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ سٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لئے ٹارگٹڈ پٹرولنگ کریں۔