نوجوان فوٹو  گرافر کی ناگہاں وفات نے ہر آنکھ اشکبار کر دی

6 May, 2023 | 11:52 PM

ویب ڈیسک: سعودی عرب کےایڈوینچر  فوٹوگرافر  ہانی بن عبداللہ الزہرانی فوٹو گرافی کے دوران سعودی عرب کےپہاڑی سلسلہ العسیرمیں واقع سب سے اونچے پہاڑ جبل السودا سے گر کر جاں بحق ہو گئے۔ 

میڈیارپورٹس کے مطابق فوٹو گرافر الزہرانی الباحہ ریجن کے گاو ں النصبہ کا رہائشی تھے ، وہ عسیر سلسلہ ہائے کوہ میں 3133 میٹر اونچے پہاڑ کی جبل السودا کی چوٹی پر فوٹو گرافی کے لئے گئے تھے۔ وہ ایک وڈیو کلپ بنانا چاہتے تھے، راستہ میں حادثہ کا ژکار ہو کر موت کے منہ میں چلے گئے۔ ان کے بھائی نے ایک ویب سائٹ کو بتایا کہ ہانی حادثہ کے بعد زخمی حالت میں کچھ دیر زندہ رہےتھے لیکن انہیں  نکالنے کے لئے ریڈ کراس،سول ڈیفینس اور سکیورٹی فورس کے اہلکار وہاں نہیں پہنچ سکے کیونکی یہ ایک دژوار پہاڑی ڈھلان تھی۔ اور سعودی عرب اورر مشرق وسطیٰ کے سوشل میڈیا  میں سرگرم شہری الزہرانی کی ناگہانی وفات پر بہت  افسردہ ہیں۔ ان کے ساتھ ملاقات رکھنے والے تمام افراد ان کےاچھے اخلاق اور دوستانہ شخصیت کے سحر کے اسیر ہیں۔

  بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ الزہرانی ممتاز فوٹو گرافروں میں سے ایک تھا۔ الزہرانی کے بہت سے ساتھیوں، دوستوں اور فوٹوگرافروں نے ان کی اچانک موت پر ماتم کیا ہے،فوٹوگرافر اور مصور ہانی الزہرانی مشرقی صوبے کے مکہ الیکٹرونک اخبار میں فوٹو گرافی کے شعبے کے ڈائریکٹر تھے، انہوں نے سعودی الاتحاد کلب کے لیے فوٹوگرافر کے طور پر بھی کام کیا ۔ انہوں نے اس وقت فوٹو گرافی کو اپنی انتہائی درستگی سے ممتاز کردیا تھا جب انہوں چاند کی اس کے تمام مراحل میں تصویر کشی کی تھی۔

مزیدخبریں