ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب کے شہر سکاکہ میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ 10 پاکستانی گرفتار

 drug dealers، fire weapons, arrested, Sakaka, Al Jawf Province, Pakistani, methamphetamine, narcotic hashish, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عررب  میں شمال مغربی صوبہ الجوف  کے دارالحکومت سکاکا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن کر کے ایک سعودی باشندے اور 10 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا۔سعودی گزٹ نے سعوددی پریس ایجنسی کےحوالہ سے بتایا ہے کہ ان افراد کومنشیات اورآتشیں ہتھیاروں کے ساتھ سکاکا شہر میں ایک گھر سے گرفتار کیا گیا جسے وہ اپنےاڈے کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔ اس گھر میں  گرد و پیش کی نگرانی کےلئے سرویلئینس کیمرے لگائے گئے تھے۔ 

 سعودی نیوز ایجنسی کےمطابق اس اڈے سے پولیس کوحشیش، نشہ آورر گولیاں اور میتھامفیٹامائین  کی ایک قسم  ملی جسے سعودی عرب میں شابو کے نام سے جانا جاتا  ہے۔ پاکستان میں لوگ اس ڈرگ کو آئس کے نام سے بھی جانتےہیں۔چھاپہ مارنے والے سکیورٹی پٹرولز کو اس اڈے سے 2 آتشیں ہتھیار اور خنجربھی ملے جبکہ تمام افرادکےموبال فون اوران سے ملنے ولی کثیررقم بھی قبضہ میں لے لی گئی۔