ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک، چین،افغانستان سہ فریقی ڈائیلاگ اسلام آباد میں شروع ہو گیا

پاک، چین،افغانستان سہ فریقی ڈائیلاگ اسلام آباد میں شروع ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دفتر خارجہ میں پاکستان،چین اور افغانستان کا سہ فریقی اجلاس شروع ہو گیا،اجلاس میں پاکستان،چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ اور وفود شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق سہ فریقی مذاکرات میں افغانستان کے اقتصادی و مالیاتی مسائل، قیام امن، شہری حقوق کی بحالی، تعلیم، صحت،خوراک اور پابندیوں سمیت دیگر مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے،چین کے وفد کی قیادت چینی وزیر خارجہ چن گانگ، نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ کر رہے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد میں وزیر مملکت حنا ربانی کھر،سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان اور افغانستان ڈیسک کے حکام شامل ہیں،پاکستانی وفد وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، چینی وفد چینی وزیر خارجہ چن گانگ کی قیادت میں مذاکرات میں شریک ہے،افغان وفد کی قیادت پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے افغان عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کر رہے ہیں۔