ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی کنگ چارلس سوئم کی تاج پوشی میں شرکت

Shahbaz Sharif, coronation, London, Common Wealth, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں بادشاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی، 70 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی برطانوی بادشاہ کی رسمِ تاجپوشی منائی جا رہی ہے، اس سے قبل ان کی والدہ آہنجانی ملکہ الزبتھ دوم 1953 میں تخت پر براجمان ہوئی تھیں۔

 اس موقع پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے بادشاہ کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

  اس سے قبل 5 مئی 2023 کو، وزیر اعظم نے لندن میں دولت مشترکہ سیکرٹریٹ میں دولت مشترکہ کے رہنماؤں کے ایک اجتماع میں شرکت کی۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نئے بادشاہ، جو دولت مشترکہ کے سربراہ بھی ہیں، کے تخت برطانیہ پر بیٹھنے سے اس کثیرالجہتی فورم کیلئے نئے مواقع اور نئی راہیں کھلی ہیں اور اس تنظیم کو نئی روح اور نئے مقصد کا احساس ملا ہے۔ 

 وزیراعظم نے پاکستان کامن ویلتھ پارٹنرشپ، خاص طور پر نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔

 اس موقع پر انہوں نے متعدد عالمی اور دولت مشترکہ کے رہنمائوں سے بات چیت کی جن میں برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سوناک اور سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ پیٹریشیا سکاٹ لینڈ شامل ہیں۔

 وزیراعظم کل سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سے بھی ملاقات کریں گے۔ حمزہ یوسف جنہیں حال ہی میں سکاٹش پارلیمنٹ نے سکاٹش حکومت کے سربراہ کے طور پر منتخب کیا، ایسے پہلے مسلمان اور پہلے برطانوی پاکستانی ہیں۔

 پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گہری اور پائیدار دوستی ہے جس کی بنیاد تاریخی وابستگی ہے اور لوگوں کے لوگوں کے درمیان تعلقات قائم ہیں۔

 تاجپوشی میں وزیر اعظم کی شرکت دونوں دوست ممالک کے درمیان ان پائیدار اور کثیر جہتی تعلقات اور شاہی خاندان کی پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ دیرینہ وابستگی کی بھی عکاسی کرتی ہے۔