ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی نگران حکومت نے مفت آٹا اسکیم کے آڈٹ کرانے کا اعلان کردیا

پنجاب کی نگران حکومت نے مفت آٹا اسکیم کے آڈٹ کرانے کا اعلان کردیا
کیپشن: Mohsin Naqvi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مفت آٹا اسکیم کا اچھی شہرت کی حامل قومی اورپرائیویٹ آڈٹ فرمز سےمفصل آڈٹ کروانے کا اعلان کر دیا۔

   نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ مفت آٹا اسکیم کی شفافیت پرانگلی اُٹھی اس لیے آڈٹ کراناضروری ہے، انہوں نے بتایا کہ انہوں نے مفت آٹا اسکیم کا آڈٹ کروانے کا فیصل مسلم لیگ نون کے بعض لوگوں کی جانب سے اسکیم میں کرپشن کےالزاما ت اور پروپیگنڈا  کے بعد کیا ہے۔

اسکیم کا آڈٹ قومی اور بین الاقوامی نجی آڈٹ فرم سے کروایا جائے گا۔