ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیڈ مسٹریس کو اسکول سے نکالنے کے معاملے میں اہم پیشرفت

 ہیڈ مسٹریس کو اسکول سے نکالنے کے معاملے میں اہم پیشرفت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پشاور میں سرکاری اسکول کی ہیڈ مسٹریس کو اسکول سے نکالنے کے معاملے پر پیشرفت سامنے آئی ہے۔

اسکول کی ہیڈ مسٹریس کو اسکول سے نکالنے والے چوکیدار کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ہیڈ مسٹریس کو نکالنے کے بعد اسکول کو تالہ لگا دیا تھا، چوکیدار اسکول کی اراضی کا مالک ہونے کی وجہ سے فرائض میں غفلت برتتا تھا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ شکایت پر چوکیدار نے ہیڈ مسٹریس کو اسکول سے نکال دیا تھا، اسکول سے نکالتے وقت ہیڈ مسٹریس زخمی بھی ہو گئی تھیں۔

Ansa Awais

Content Writer