پرنس ہیری بیگم کے بغیر تاجپوشی کی تقریب میں شریک ہوئے

6 May, 2023 | 06:36 PM

ویب ڈیسک: برطانوی شاہی محل کے اندرونی اختلافات منظر عام پر لانے والے شہزادہ ہیری والد کی تاجپوشی کی تقریب میں اپنی بیگم ڈچز آف سسیکس میگھن کے بغیر شریک ہوئے۔ 

پرنس ہیری کو کنگ چارلس کی بگھی میں  شاہی فیملی کے دگر ارکان سے پیچھے تیسری قطار میں جگہ دی گئی۔تاجپوشی کی تقریب میں بھی شہزادہ ہیری بھی شریک ہوئے۔ تاہم وہاں بھی وہ پیچھے پیچھے دکھائی دیئے۔ہیری تقریب تاجپوشی کے بعد شاہ چارلس کی بگھی کے ساتھ نہیں گئے تاہم بکھنگم پیلس کی بالکونی میں ان کی آمد کا امکان ہے۔

ہیری کی بیٹے آرچی کی چوتھی سالگرہ کے باعث تاج پوشی کی تقریب سے واپس آتے ہی ان کو کیلیفورنیا روانہ ہونا تھا۔ واضح رہے کہ پرنس ہیری نے جنوری میں شائع ہونے والی اپنی کتاب  "Spare"  میں اپنے والد کنگ چارلس، والدہ ملکہ کمیلا اورر بڑے بھائی پرنس ولیمز پر تنقید کی تھی۔

مزیدخبریں