رپورٹر طیب مقبول: پولیس سے مایوس شہری ڈاکوؤں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔سنت سنگھ روڈ پر شہری نے فائرنگ کرکے ڈاکو کو زخمی کردیا۔
دومسلح ڈاکوؤں نے شہری اعجاز سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فوری طور پر فرار ہونے کی کوشش کی جس دوران شہری نے پیچھے سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی۔ گولی لگنے سے موٹرسائیکل کے پیچھے بیٹھا ڈاکو گرگیا۔
زخمی ڈاکو اور ساتھی شہری پر اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے، شہری اعجاز بھی ڈاکوؤں پر جوابی فائرنگ کرتا رہا۔شہری کے فائرنگ روکنے پر ڈاکو زخمی ساتھی کو اٹھاکر فرارہوگیا۔
لوٹ مار،فائرنگ اور ڈاکو کے زخمی ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی فورٹی ون کو موصول ہوگئی ہے۔فوٹیج میں دوطرفہ فائرنگ ہوتے واضح دیکھی جاسکتی ہے۔پولیس نے فرارڈاکوؤں کی تلاش کیلئے ناکہ بندی کروادی ہے۔