مرغی کے گوشت کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

6 May, 2023 | 04:35 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: چکن کے شوقین افراد کیلئے بری خبر آ گئی،لاہور میں مرغی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر ہوشربا اضافہ ہوگیا، نرخ 602 روپے فی کلو ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق شہر لاہور میں ایک مرتبہ پھر مرغی کی قیمت 600 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی، نرخ 602 روپے تک پہنچ گئے جبکہ چکن کا قیمہ 1100 روپے فی کلو سے بھی بڑھ گیا۔

دکاندارں کا کہنا ہے کہ ریٹ بڑھتا ہے تو گاہک خریداری چھوڑ دیتا ہے، زیادہ تر لوگ مرغی کی بجائے گائے کے گوشت کو ترجیح دیتے ہیں۔

مزیدخبریں