لاہور میں پھلوں کی قیمتیں ساتویں آسمان پر

6 May, 2023 | 03:21 PM

سٹی 42: لاہور میں گزشتہ کچھ دنوں سے پھلوں کی قیمتیں سرکاری کنٹرول سے باہر ہو گئی ہیں۔ تقریبا؍؍ تمام علاقوں میں پھل فروش سرکاری طور پر مقرر کردہ قیمتوں سے کہیں زیادہ قیمت پرپھل فروخت کر رہے ہیں۔

سٹی ۴۲ کے ایک جائزہ کے مطابق کالا کلو سیب کاسرکاری نرخ 330 ہے لیکن یہ بازارمیں 450روپےفی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔کیلے کا سرکاری نرخ 245  ہے لیکن بازارمیں 400 روپےدرجن میں فروخت ہو رہا ہے۔پپیتا سرکاری نرخ 210 کے برعکس بازار میں 280روپےفی کلومیں فروخت ہو رہا ہے۔تربوز کا سرکاری نرخ27 فی کلو ہے اور بازار میں یہ 50 روپے فی کلومیں فروخت ہو رہا ہے۔کھجورایرانی سرکاری نرخ 440 ،بازارمیں550 روپے فی کلو،خربوزہ سرکاری نرخ 90 ،بازارمیں 120 روپے فی کلو ،آڑو سرکاری نرخ 215 ،بازارمیں 380 روپے،سٹابری سرکاری نرخ 130 ،بازارمیں 200 روپے فی کلو،لوکاٹ سرکار نرخ 120 ،بازارمیں250 روپے فی کلومیں فروخت ہو رہے ہیں جبکہ امرود کاسرکاری نرخ115مقرر ہے لیکن بازارمیں امرود 200روپےفی کلومیں فروخت کیا جا رہا  ہے۔

مزیدخبریں