بلاول بھارت سے ذلت کے سوا کیا لائے، اسد عمر

6 May, 2023 | 03:04 PM

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے وزیر خارجہ بلاول بھٹوکی شنگھائی تعاون کونسل کے وزرا خارجہ اجلاس میں شرکت کے لئے بھارت جانے پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھارت سے سوائے ذلت کے اور کیا لایا ہے۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورۂ بھارت پر تنقید کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ بھارت کے کوئی ہاتھ بڑھائے بغیر بلاول وہاں پہنچ گئے۔ وہاں پہنچ کر بھی بھارت نے ہاتھ نہیں بڑھایا یہ نمستے کرکے آ گئے۔ یہ صرف بیرونی آقاؤں کو خوش کرنا چاہ رہے ہیں کہ دیکھیں ہم کتنے تابع دار ہیں۔ بلاول انڈیا سے سوائے ذلت کمانے کے اور کیا لے کر آیا ہے؟۔

ایک  سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے کہ اگر ایک دن الیکشن نہ ہوا تو پتا نہیں کیا ہو جائے گا، ان کے سامنے یہ چیز رکھی گئی کہ الیکشن اگلے مالی سال میں ہو گا اور ایک ہی دن ہو گا، یہ وہ بھی ماننے کو تیار نہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ عوام کا سامنا نہیں کر سکتے۔ کل اسلام آباد ہائیکورٹ نے واضح ہدایت دیں کہ ہمیں ریلی کی اجازت دی جائے، آج صبح ڈی سی نے اجازت معطل کر دی۔ یہ خود بھی ڈوبیں گے ساتھ ملک کو بھی لے کر ڈوب رہے ہیں۔ اب ان کے اپنے اندر بھی دراڑیں پیدا ہو گئی ہیں۔ آج عمران خان کی کال پر لاہور سمیت پورے پاکستان میں لوگ نکلیں گے۔

دریں اثنا پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نےبلاول بھٹو کے بھارت جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہیں یا وزیر سیر و تفریح ہیں۔ یہ اپنی کیٹ واک کے لیے بھارت گئے۔

مزیدخبریں