ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے گوا میں شنگھائی تعاون کونسل کے اجلاس میں جانے پر تحریک انصاف کے لیڈروں اور کارکنوں کی بے جا اور سوقیانہ تنقید کو گہری تشویش کا معاملہ قرار دیتے ہوئے اس رویہ کی مذمت کی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ شنگھائی تعاون کوسنل کے اجلاس میں بلاول بھٹو کی شرکت کے حوالہ سے تحریک انصاف کے حالیہ رویہ میں حیرت کی کوئی بات نہیں کیونکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مفادات کو خطرات سے دوچار کرنے والی حرکتوں پر عمران نیازی کو ماضی میں بھی کوئی تشویش نہیں ہوتی رہی، جب وہ خود اقتدار میں تھے تب بھی وہ یہ ہی حرکتیں کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لیے ریاستوں کے باہمی تعلقات سمیت ہر چیز کھیل کا درجہ رکھتی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا شنگھائی تعاون کونسل وزرا خراجہ اجلاس کے خلاف تحریک انصاف کے راہنماوں کے بیانات پر یہ سخت ردعمل ٹویٹر میں ان کی ایک ٹویٹ پوسٹ کے زریعہ سامنے آیا۔ دل چسپ امر یہ ہے کہ تحریک انصاف کے ٹرولز نے وزیراعظم کی اس ٹویٹ کا بھی تمسخر ہی اڑایا۔
It is deeply troubling how the PTI tried to generate a controversy around Pakistan's participation in the SCO's meeting in India. It shouldn't be surprising though as Imran Niazi has had no qualms about imperiling the country's vital foreign policy interests in the past too. This…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 6, 2023
واضح رہے کہ بلاول بھٹو کے گوا میں بھارتی وزیرخارجہ کی جانب سے سرد مہری کے ساتھ استقبال پرتحریک انصاف کی ڈیفینس اینڈ سٹریٹیجک امور کی ایکسپرٹ ڈاکٹر شیریں مزاری نے تمسخراڑایا اور پھر شیخ رشید سمیت بہت سے راہنماوں اور کارکنوں نے بلاول بھٹو کے متعلق سوشل میڈیا میں بھونڈی اور رکیک حملوں پر مبنی پوسٹوں کی بوچھاڑ کر دی تھی۔
As I had pointed out earlier, Imported FM desperate to go to Goa to show his loyalty to Bajwa Plan of appeasing US on Israel & India. He again missed mtg on Afgh bec no photo ops there! Despite insult by India of refusal to arrange bilateral mtgs, he's desperate to go!… pic.twitter.com/tdkLtn4yVj
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) May 4, 2023
اس رویہ کو سوشل میڈیا میں سرگرم سنجیدہ پاکستانیوں نے عمومی طور پر نا پسندکیا، بعض صارفین نے اسکی سخت الفاظ میں مذمت بھی کی.صحافی منیزے جہانگیر نے بلاول بھٹو کے استقبال کے متعلق اپنی رائے ٹویٹ کی جس پر شریں مزاری نے ان کو بھی سخت جوابات سے نوازا اورمنیزے جہانگیر کی ٹویٹس کی سکرین شوٹس کی کولاج بنا کر اس پر سخت زبان میں کچھ لکھا۔
PDM/handlers loyalists trying to retrieve some dignity for Imported FM who was given a slap on the face by India refusing a bilateral mtg with his counterpart. So his being seated on FMs table & Indian host shaking his hand was breaking news & sole achievement (altho no pic)! Shd… pic.twitter.com/SbLaaNxMgi
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) May 5, 2023
آخر کار منیزے جہانگیر کو لکھنا پڑا کہ شیریں آپ میری والدہ کی دوست ہیں۔ میں عموما؍؍ اپنی زبان پر قابو رکھتی ہوں لیکن آپ اپنی بلیوں والی سیاسی لڑائی میں مجھے کیوں گھسیٹ رہی ہیں۔
Since you are my mother’s friend .@ShireenMazari1 i usually hold my tongue but why are you dragging me into your political cat fight. I am here to do my job & as far as loyalties are concerned I have enough experience to know who has been loyal to who in your line of business. https://t.co/imufImBBP4
— Munizae Jahangir (@MunizaeJahangir) May 5, 2023
بعد میں پیپلز پارٹی کی ڈیجیٹل میڈیا ٹیم کو بھی وزیر خارجہ اور پارٹی کے لیڈر پر رکیک تنقید کی مذمت میں متحرک ہونا پڑا. سوشل میڈیا میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور پیپلز پارٹی کے حامیوں کی لفظی جنگ اب تک جاری ہے