مہنگی بجلی اب نہیں بنے گی

6 May, 2023 | 12:45 PM

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی امکان نہیں۔آئندہ ملک میں امپور ٹڈ وسائل سے بجلی پیدا نہیں کی جائے گی۔

واپڈا ہاوس لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہموجودہ حکومت نے ایک سال کے دوران سسٹم میں مزید 3ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی ہے، 220 کلو میٹر طویل تھر مٹیاری ٹرانسمشن لائن15ارب روپے کی لاگت سےمکمل کر لی ہے، آئندہ ملک میں امپور ٹڈ وسائل سے بجلی پیدا نہیں کی جائے گی،  رواں ماہ کے دوران وزیر اعظم جیونی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کریں گے۔

خرم دستگیر کی نیوز کانفرنس میں منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر عبدالجبار خان بھی ان کے ساتھ بیٹھے تھے۔

وزیر توانائی نے کہا عوام کو سستی بجلی فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے،موجودہ حکومت کوشش کر رہی ہے عوام پر کم بوجھ ڈالا جائے۔بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے15ارب روپے کی لاگت سے تھر مٹیاری ٹرانسمیشن لائن ریکارڈ مدت میں مکمل کی،منصوبہ کو مکمل کرنے کے لیے شہباز شریف نے خصوصی ہدایت کی تھی۔

مزیدخبریں