داتا دربار کے قریب دکان میں سلنڈر پھٹ گیا

6 May, 2023 | 12:18 PM

فاران یامین: داتا دربار کے قریب دکان میں سلنڈر پھٹ گیا، دو افراد جھلس گئے، طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔

ریسکیو اور پولیس کے مطابق دھماکہ دربار پناہ گاہ کے قریب واقع دکان میں ہوا، سلنڈر پھٹنے کے بعد دکان میں آگ بھڑک اُٹھی، جس نے پوری دکان کو لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی اور دھماکہ کے باعث دکان میں رکھا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر آگ پر قابو پایا، ریسکیو ٹیم نے زخمی دونوں افراد کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا، زخمیوں کی شناخت 30 سالہ عبدالباسط اور 45 سالہ ساجد کے نام سے ہوئی ہے۔
 

مزیدخبریں