ٹک ٹاک نے  سوشل میڈیاصارفین کو مالی فائدہ پہنچانے کا فیصلہ کرلیا

6 May, 2022 | 06:54 PM

  ویب ڈیسک: ٹک ٹاک نے انپے تخلیق کاروں کو اشتہارات کی مد میں رقم دینے کے لئے  پلس پروگرام  کا آغاز کردیا۔

اب پلس پروگرام کے تحت تخلیق کاروں کی ویڈیوز میں اشتہارات شامل کیے جائیں گے جس سے صارفین اچھی رقم بناسکیں گے۔ 

اس پروگرام کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اشتہاردینے والے ادارے لگ بھگ 12 زمروں میں تقسیم ویڈیوز میں سے ایک کا انتخاب کرسکیں گے کہ آیا کونسی ویڈیو ان کے صارفین، کسی کلچر اور خاص ناظرین کے لحاظ سے موزوں رہے گی لیکن اس میں بھی ویڈیو کی مقبولیت، صارفین کے ردِ عمل کو سرِفہرست رکھا گیا ہے۔ اس طرح مشہور ترین ٹک ٹاکرز کی شکایت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

پلس پروگرام کے تحت مشتہرین فیشن، گیمنگ، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کی ویڈیوز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکیں گے۔ اس طرح ٹارگٹ ایڈور ٹائزنگ کو فروغ مل سکے گا تاہم ’تصدیق شدہ یا ویریفائڈ کانٹینٹ‘ پر ہی اشتہار دکھائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ دیگر عامل کو بھی مدِ نظر رکھا گیا ہے۔

تاہم تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ اس نئی پیشکش میں ٹک ٹاک نے ویڈیو بنانے والوں کی بجائے مشتہرین کو زیادہ سہولت دی ہے لیکن دوسری جانب اس سے خود ٹک ٹاکر کی مالی آمدنی بڑھ سکے گی۔ فی الحال ایک لاکھ فالوورز والے ٹک ٹاکر ہی پلس پروگرام کے اہل ہوں گے۔

مزیدخبریں