لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کا روسٹر جاری

6 May, 2022 | 06:49 PM

 ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے سے  مقدمات کی سماعت کے لیے ججز روسٹر جاری  کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پرنسپل۔سیٹ پر 14 ڈویژن اور 28 سنگل بنچز ،9 مئی سے 4 جون  تک سماعت کریں گے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ججز روسٹر جاری  کردیا گیا۔چیف جسٹس محمد امیر بھٹی صرف 9 مئی کو  پرنسپل سیٹ ہر سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس 17 مئی سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔ڈویژن بنچ نمبر 1، چیف جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس طارق سلیم شیخ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے ۔ڈویزن بنچ نمبر2 , جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس  طارق ندیم قتل کی اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔ڈویژن بینچ نمبر3 ، جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس شاہد جمیل خان شامل۔ڈویزن بنچ ننبر 4, جسٹس شاہد وحید اور جسٹس  مرزا وقاص روف شامل۔ڈوءزن بنچ نمبر 5 ،، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس فاروق حیدر انسداد دیشت گردی کیسز سنیں گے۔

ڈویزن بنچ نمبر 6، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس نسعود عابد نقوی پر مشتمل  دو رکنی بینچ تشکیل  اسی طرح ڈویژن بنچ نمبر 7, جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز  پر مشتمل بنچ منشیات کیسز کی سماعت کرے گا۔,ڈویژن بنچ نمبر 8 , جسٹس عابد عزیز شیخ  اور جسٹس مزمل اختر شبیر شامل،ڈویژن بنچ نمبر 9 , جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور چوہدری پر مشتمل بنچ قتل کیسوں کی اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ڈویژن بنچ نمبر  10, جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل ڈویژن بنچ نمبر 11, جسٹس سید شہباز علی رضوی  اور جسٹس  راجہ شاہد محمود عباسی  پر مشتمل بنچ نیب کیسز کی سماعت کرے گا۔

ڈویژن بنچ نمبر 12, جسٹس چوہدری محمد اقبال  اور جسٹس صفدر سلیم شاہد شامل،ڈویژن بنچ نمبر 13, جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل ہوگا۔ڈویژن بنچ نمبر 14, جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس صادق محمود خرم پر مشتمل بنچ فوجداری کیسز سنے گا۔ڈویژن بنچز میں۔شامل تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی سماعت کریں گے۔

مزیدخبریں