ڈاکوؤں کو لانے والے سمجھتے ہیں قوم تھک جائے گی، عمران خان

6 May, 2022 | 06:49 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدالتیں رات 12 بجے کھل سکتی ہیں تو چوروں کو ڈس کوالیفائی کیوں نہیں کرسکتے۔ڈاکوؤں کا پلندہ اور ان کو لانے والے سمجھتے ہیں قوم تھک جائے گی۔اسلام آباد میں عوام کا سمندر آنے والا ہے۔یہ معاملہ پاکستان کا ہے،فوری الیکشن کراؤ، عوام کو فیصلہ کرنے دو، صرف پارٹی نہیں پوری قوم کو اسلام آباد بلارہا ہوں۔

میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہماری حکومت لوٹوں کے ذریعے گرائی گئی۔کبھی سنا ہے کہ ووٹ اپنے حلقے سے لیں اور سودا کہیں اور جاکر کریں۔انصاف کے اداروں سے پوچھتا ہوں کیا آپ کو سوموٹو نہیں لینا چاہیے تھا۔کبھی دیکھا ہے ممبران اسمبلی اپنا ضمیر بیچیں اور انصاف کے ادارے خاموش رہیں ۔جو اپنے ملک، آئین اور حلقے کے لوگوں سے غداری کرتے ہیں آپ نے انہیں سبق سکھانا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا عوام کا سمندر دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ اللہ کا شکر ہے کہ عوام میں شعور پیدا ہوا۔  تحریک کا آغاز کرکے اپنی قوم کو تیار کررہا ہوں۔ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ 20 مئی کے بعد کسی بھی دن اسلام آباد کی کال دوں گا۔ یہ جوتے پالش کرنے والا چیری بلاسم آپ کو نہیں روک سکتا۔عوام سے پوچھتا ہوں کہ ڈاکو کنٹینر لگائیں گے تو آپ ہٹا دوگے ؟یہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے ، اب اس قوم کو کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا۔فوری الیکشن کرائیں ، فیصلہ امریکا نہیں عوام کرے گی۔

عمران خان نے کہا رانا ثنااللہ وہ غنڈہ ہے جس نے پولیس مقابلوں میں لوگوں کو مروایا۔جھوٹی ایف آئی آر کٹوائی گئی، راشد شفیق کو ایئرپورٹ سے پکڑا۔ موٹروے پر شہباز گل پر چوروں نے حملہ کروایا۔کسی کارکن کو کچھ ہوا تو تھری اسٹوجز کو ذمہ دار ٹھہراؤ ں گا اور ان کے ہینڈلرز کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ امریکا نے میر جعفروں اور میر صادقوں کیساتھ مل کر منتخب حکومت ہٹائی۔ چیری بلاسم کہتا ہے کہ عوام کو غلامی کرنا پڑے گی۔ یہ ہم پرہےکہ اقبال کےشاہین بنناہےیابوٹ پالش کرناہے. یہ ڈیزل بھی مہنگاکرنےوالےہیں۔جب تک چور جیلوں میں نہیں جائیں گے جہاد کرتا رہوں گا.ہم کسی کی غلامی نہیں کریں گے۔وعدہ ہےجب تک زندہ ہوں ،عوام کوجھکنےنہیں دوں گا۔

مزیدخبریں