ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف دی اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل کے ایکسیڈنٹ کے وقت کی تصاویر اور آج عدالت پیشی کے وقت سامنے آنے والی تصاویر پر سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز موٹر وے پر تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں شہباز گل سمیت گاڑی میں سوار دیگر افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔
حادثے کے بعد موٹر وے پر الٹی گاڑی اور شہباز گل کے ہاتھ میں پانی کی بوتل تھامے تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش رہیں جب کہ تصاویر میں شہباز گل کو حادثے کے مقام پر صحیح حالت میں دیکھا گیا۔
تاہم جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر شہباز گل مختلف نظر آئے، اس دوران ان کی گردن میں کالر اور ہاتھ پر پلاسٹر دیکھا گیا جب کہ وہ لاٹھی کے سہارے چلتے ہوئے عدالت پہنچے۔
شہباز گل کی حادثے کے روز اور ایک دن بعد کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین ردعمل دئیے بغیر نہ رہ سکے۔
سلطان احمد نامی صارف نے شہباز گل کی گزشتہ روز پانی کی بوتل کھولتے تصویر شیئر کی جس پر کیپشن لکھا تھا کہ ایکسیڈنٹ کے بعد بازو بوتل کو زور سے کھولنے کی کوشش میں ٹوٹے، پرویز الٰہی نے شہباز گل کو اپنا پائیوڈین ڈونیٹ کرنے کا اعلان کردیا۔
ہم اگر عرض کرینگے تو شکایت ہوگی ۔۔۔@SHABAZGIL #shahbazgillaccident pic.twitter.com/GJhnaiXplQ
— Sultan Ahmad Khan (@Sultan_AhmadK) May 6, 2022
شاہ رخ حسین گھمرو نامی صارف نے شہباز گل کی کل اور آج کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ دراصل پرانے پاکستان میں ہڈیاں ایک دن کی تاخیر سے ٹوٹتی ہیں۔
Oscar wining acting!
— Shahrukh Hussain Ghumro (@ghumro_shahrukh) May 6, 2022
Shahbaz Gill after accident and today. #SelectedGone pic.twitter.com/YO6aYG7jq6
خالد حسین نامی صارف نے شہباز گل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں تنقیدی انداز میں بہترین اداکار کے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا۔
Best actor award goes to @SHABAZGIL#ShahbazGill #Motorway pic.twitter.com/LG5jV3LdkZ
— khaled hossein (@khalidkoree) May 6, 2022
ایک صارف نے شہباز گل پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا کا پہلا شخص جسے حادثے کی چوٹ اگلے دن جاکر لگی ہے ۔
#امپورٹڈ_یوتهیے_نامنظور
— Luqman tariq (@luqmantariq353) May 6, 2022
???????????????? #shahbazgillaccident https://t.co/ETU1R8muZk
ایکٹنگ میں پرویزالہی دوسرے نمبر پہ چلا گیا#shahbazgillaccident
— Husnain Subhani ???? (@_husnainsubhani) May 6, 2022