موسم گرما میں آنکھیں خراب ہونے سے کیسے بچائیں?

6 May, 2022 | 04:46 PM

  ویب ڈیسک : آنکھیں جسم کے نازک ترین حصوں میں سے ایک ہیں۔ گرمی  کی شدت کا براہ راست اثر آنکھوں پر نظر پڑتا ہے۔ گرمی سے بچنے کے لیے آنکھوں  کو خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔دراصل گرمیوں میں چلچلاتی دھوپ اور گرم ہواؤں کی وجہ سے آنکھوں میں جلن، خارش، پانی اور سرخی جیسے مسائل نظر آتے ہیں۔

ٹھنڈے پانی سے دھوئیں

گرمیوں میں دھوپ یا ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں۔ اس کے ساتھ ان میں جلن اور خارش بھی شروع ہوجاتی ہے۔ ایسے میں دن میں 3 سے 4 بار آنکھوں کو ٹھنڈے پانی سے دھونا بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ 

 وژن سنڈروم سے بچاؤ  ضروری

کمپیوٹر پر زیادہ دیر کام کرنے کی وجہ سے کئی بار وژن سنڈروم کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس لیے ہر آدھے گھنٹے بعد 5 سے 10 منٹ تک کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، aسمارٹ فون اور ٹی وی اسکرین سے نظریں ہٹاکر کر آنکھوں کو آرام دینا نہ بھولیں۔

  آنکھوں کی نمی برقرار رہنی چاہئیے 
کمپیوٹر کا زیادہ دیر تک استعمال، اے سی میں رہنے یا بہت زیادہ دوائی لینے کا براہ راست اثر آنکھوں پر پڑتا ہے۔

 جس کی وجہ سے آنکھوں میں سوجن، جلن،   خارش اور خشکی ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں آپ دن میں 3 سے 4 بار آنکھوں میں ڈاکٹر سے ریکمنڈڈ آئی ڈراپس ڈال کر آرام حاصل کر سکتے ہیں۔

سن گلاسز کا استعمال کریں
 دھوپ میں باہر نکلنے سے قبل آنکھوں کو سورج کی مضر شعاعوں سے بچانے کے لیے پہلے چشمہ لگانا نہ بھولیں۔ آنکھوں کے لیے بڑے شیشے اور گہرے رنگ والے سن گلاسز کا انتخاب کریں۔ جس کی وجہ سے آنکھیں مکمل طور پر ڈھک جائیں گی۔ 
کمرے  میں مناسب روشنی 
آنکھوں کی اچھی صحت کے لیے کمرے کی مناسب روشنی بھی ضروری ہے۔ خاص طور پر پڑھائی کے دوران کمرے میں مکمل روشنی کا ہونا ضروری ہے۔ جس کی وجہ سے آنکھوں پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا اور ایمبلیوپیا یعنی آنکھوں میں دھندلا پن کا خطرہ بھی دور ہو جائے گا۔

غذائیت سے بھرپور خوراک 
گرمیوں میں آنکھوں کو صحت مند رکھنے کے لیے وٹامن سی، وٹامن اے اور منرلز سے بھرپور غذا کھائیں۔ اس کے لیے آپ اپنی خوراک میں ہری سبزیاں، موسمی پھل، دودھ، دہی، پنیر جیسی چیزیں شامل کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں