پنجاب میں ق لیگ کے تعینات کردہ افسران کی شامت آگئی

6 May, 2022 | 03:28 PM

Muhammad Zeeshan

سٹی فورٹی ٹو: وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف متحرک، پنجاب میں ق لیگ کے تعینات کردہ افسران کی شامت آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی حکومت نے ق لیگ کے افسران کو ہٹانا شروع کر دیا ہے۔ حال ہی میں ڈی سی گجرات خرم شہزاد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ عامر شہزاد کو ڈی سی گجرات کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ڈی سی گجرات کے بعد ڈی پی او گجرات کوتبدیل کرکے سی پی او کلوز کردیا گیا۔ائی جی پنجاب نے عمرسلامت کوسی پی او کلوز کردیا جبکہ ایس پی انوسٹی گیشن عمران رزاق کو گجرات کا اضافی چارج دے دیا۔

اسی طرح آئی جی پنجاب کی طرف سے جاری کردہ احکامات کے مطابق  ڈی ایس پی ذوالفقار علی بٹ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس پی یو بہاولپورتعینات کردیا۔شفقت علی کو ڈی ایس پی سمن اباد سے فیروز والا تعینات کردیا۔ڈی ایس پی ناصر مشتاق کوسمن اباد لاہور تعینات کردیا گیا۔محمداقبال کو سپیشل برانچ سے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور تعینات کردیا گیا ہے جبکہ طارق جمیل کو ڈی ایس پی سمبڑیال سے سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم  اورجمیل احمد کوڈی ایس پی سمبڑیال تعینات کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہباز حکومت نے وفاقی سیکرٹری قومی صحت عامر اشرف خواجہ کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ 

وفاقی وزیر قومی صحت عبدالقادر پٹیل کی نئے سیکریٹری کیلئے مشاورت جاری ہے۔ گریڈ 22 کی خاتون افسر سمیت کئی قابل افسران کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری قومی صحت کا تقرر و تبادلہ آئندہ ہفتے کر دیا جائے گا جبکہ سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور  وزیراعظم کو بجھوائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نئے سیکرٹری صحت کا تعلق ممکنہ طور پر سندھ سے ہو گا۔

مزیدخبریں