وحدت کالونی میں درندے کی  7 سالہ بچی سے زیادتی

6 May, 2022 | 03:22 PM

عابد چودھری : وحدت کالونی میں محلے دار کی 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، بچی  کا شورسن کر لوگوں نے جان بچا لی۔

وحدت کالونی پولیس کے مطابق 7 سالہ عائشہ محلے کی دوکان پر گئی۔جہاں سے عاشق نامی دکاندار بچی کوبہلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا اور اسے زیادتی کانشانہ بنانا چاہا تاہم بچی نے شور مچادیا جس پر دکاندار عاشق موقع سے فرار ہوگیا۔ محلے داروں نے بچی کو بچایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے تاحال جو گرفتار نہیں ہوسکا۔

مزیدخبریں