پی ٹی آئی حکومت صحت کارڈ کے نام پر ہاتھ کرگئی، ہوشربا انکشافات

6 May, 2022 | 03:14 PM

Abdullah Nadeem

زاہد چودھری : پی ٹی آئی سرکار صحت کارڈ کے نام پر بھی ہاتھ کر گئی ، ن لیگ کا منصوبہ اپنے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق صحت کارڈ کا منصوبہ مسلم لیگ ن نے شروع کیا ۔مسلم لیگ ن کے شروع کئے گئے منصوبے کے تحت 2020 تک صوبے بھر کے عوام کو سہولت ملنا تھی تاہم پاکستان تحریک انصاف کی نام نہاد حکومت نے صحت کارڈ کا منصوبہ بھی 2 سال کی تاخیر میں مبتلا کئے رکھا۔ 
 ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کا آغاز پنجاب میں مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں 2016 میں کیا گیا ۔ صحت کارڈ منصوبہ 2017 سے اب تک پنجاب میں 12 لاکھ مریضوں کا علاج  ہوچکا ہے پہلے مرحلے مین 2016 سے 2018 تک 13اضلاع میں صحت کارڈ شروع کیا گیا ۔ صحت کارڈ پر مریضوں کی اکثریت کا علاج پرائیویٹ ہسپتالوں میں کیا گیا۔صحت کارڈ کے تحت علاج پر اب تک 67 ارب خرچ ہوئے.صحت کارڈ پر رواں برس کے دوران سب سے زیادہ 5 لاکھ مریضوں کا علاج کیا گیا ۔پی ٹی آئی حکومت کا اقتدار کے آخری چند ماہ کے دوران صحت کارڈ پر فوکس رہا۔

مزیدخبریں