شیخ رشید کا سیاسی مخالفین کو غدار کہنے سے انکار، اداروں سے بڑا مطالبہ

6 May, 2022 | 02:57 PM

Muhammad Zeeshan

24نیوز: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید  نے اپنے موقف سے یوٹرن لیتے ہوئے سیاسی مخالفین کو غدار کہنے سے انکار کردیا ۔ میڈیا سے گفتگو میں کہا انہیں غدار نہیں کہنا چاہیے سخت لفظ ہے لیکن یہ لوگ جہاں جائیں گے لوگ چور کے نعرے لگائیں گے۔

عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرے تعلقات اداروں کے ساتھ بہت اچھے ہیں۔اداروں کو کہنا چاہتا ہوں کہ 31 مئی تک الیکشن کی تاریخ دے دیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا  بہت بڑا بلنڈر ہو گیا لیکن عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، عمران خان کے ساتھ میانوالی جا رہا ہوں۔میانوالی جلسے میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان ہو سکتا ہے۔  15 اور 20 مئی کو میں قوم کو اعتماد لے سکوں گا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ حکومت نے مراسلے کو سچ مان لیا تبھی کمیشن بنا رہے ہیں، یہ لوگ کمیشن بھی بنائے گے اور الیکشن کی تاریخ بھی دیں گے۔وزیر داخلہ کی حیثیت سے کام کرتا رہا ہوں مجھے سب پتہ ہے۔لانگ مارچ میں کچھ ہو گیا تو عمران خان بھی عوام کو سنبھال نہیں سکے گا۔

مزیدخبریں