ویڈیو گیمز کے شوقین افراد کے لئے بڑی خوشخبری

6 May, 2022 | 02:46 PM

Abdullah Nadeem

 ویب ڈیسک : مائیکرو سافٹ   نے اپنی معروف ترین ویڈیو گیم ''فورٹ نائٹ'' اب ایپل اور اینڈ رائیڈ اموبائل فونز پر مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا 
 مائیکروسافٹ کے  ویڈیو گیم یونٹ ایکس باکس کی نائب صدر کیتھرین گلکسٹائن نے کہا ہے کہ  ویڈیوگیم  کمپنی ایپک گیمز کی جانب سے ’فورٹ نائٹ‘  اب دنیا کی پہلی مفت فراہم کی جانے والی گیم بن چکی ہے۔ اب ایپل آئی او ایس سے چلنے والی ڈیوائسز، اینڈرائیڈ فونز اور ٹیبلٹس پر اس کو کھیل سکیں گے جبکہ ونڈو کمپیوٹر پر ویب براؤزر کے ذریعے بھی اس سے لطف اندوز ہوا جا سکے گا ۔ کیتھرین گلکسٹین نے مزید کہا کہ کلاؤڈ سسٹم کے ذریعے مزید گیمز متعارف کروائی جائیں گی جو مفت کھیلی جا سکیں گی۔

https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2022-05-06/news-1651830319-9669.jpg
ایکس باکس کلاؤڈ گیمنگ سروس 26 ممالک میں موجود ہے۔  یادرہے ایپل ایپ سٹور کے رقم کی ادائیگیوں کے نظام کو نظرانداز کرنے پر فورٹ نائٹ کو آئی فون اور آئی پیڈز سے ہٹا دیا گیا تھا ۔ویڈیو گیم کمپنی ایپک گیمز اور ایپل حکام کے درمیان عدالت میں تنازع بھی ہو چکا ہے۔ ایپک گیمز نے ایپل پر الزام لگایا تھا کہ ڈیجیٹل سامان اور سروسز کی فراہمی کے لیے ایپل کے ایپ سٹور نے اجارہ داری جما رکھی ہے۔ جس پر نومبر میں امریکہ کے ایک فیڈرل جج نے ایپل کو ایپ سٹور پر ادائیگیوں کے آپشن پر سے اپنا کنٹرول ہٹانے کا کہا تھا۔
 دوسری طرف مائیکرو سافٹ کی جانب سے وضع کیے گئے اصولوں کے مطابق تمام ڈویلپرز کو اس کے ایپ سٹور تک رسائی حاصل ہوگی اور ان۔ایپ ٹرانزیکشن کے لیے مائیکروسافٹ کے ادائیگیوں کے نظام کو استعمال نہیں کرنا پڑے گا۔

API Response:
مزیدخبریں