ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان چیف الیکشن کمشنر متنازع بیانات معاملے پر اہم پیشرفت

عمران خان چیف الیکشن کمشنر متنازع بیانات معاملے پر اہم پیشرفت
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف متنازع بیانات کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کا  کہنا ہےکہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عمران خان کی تقریر  کا اسکرپٹ الیکشن کمیشن کو فراہم کردیا ہے جو کمیشن کو موصول بھی ہوگیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران   خان کی تقریر کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب کرلیا ہے جس کے بعد ہی سابق وزیراعظم کو نوٹس جاری کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ عمران خان نے پشاور جلسے میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف متنازع بیان دیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کے بیانات کا نوٹس لیا تھا۔