سیاسی ہلچل میں تیزی ,ترین گروپ کا ن لیگ میں شمولیت پر غور

6 May, 2022 | 12:00 PM

ویب ڈیسک:ملکی سیاست میں ہلچل،جہانگیر ترین گروپ نے ن لیگ میں شمولیت پر غور شروع کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے ن لیگ میں شمولیت کافیصلہ۔حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے ترین گروپ کے ایم پی ایز کا بھی ن لیگ میں شمولیت پر غورکررہے ہیں ۔ملتان سے تعلق رکھنے والے سلمان نعیم کی بھی ن لیگ میں شمولیت متوقع ہے تاہم راجہ ریاض نے تاحال شمولیت سے متعلق فیصلہ نہ کیا۔

 ذرائع کے مطابق جہانگیر خان ترین (جے کے ٹی) ایک ہفتے کے اندر باضابطہ طور پر مسلم لیگ ن میں شامل ہو جائیں گے۔تاہم جہانگیر خان ترین کے میڈیا ایڈوائزر برائے جنوبی پنجاب غضنفر ریحان نے کہا کہ ترین کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

مزیدخبریں