فضل الرحمان نے مولانا طارق جمیل سے متعلق کیا کہا؟

6 May, 2022 | 11:40 AM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سے متعلق ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر فضل الرحمان کا کے ایک انٹرویو  کا پرانا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں پروگرام کے میزبان  ان سے مولانا طارق جمیل سے متعلق سوال پوچھتے ہیں۔فضل الرحمان جواب میں کہتے ہیں کہ مولانا طارق جمیل اس میدان کے آدمی نہیں ہیں، اس میدان کا آدمی میں ہوں اس پر میں نے فیصلہ دینا ہے کہ یہ اس معیار کی حکومت ہے یا نہیں۔ 

مولانا کا کہنا تھا  کہ میں سیاسی آدمی ہوں اس لیے ان چیزوں کو سمجھتا ہوں، میں مذہبی امور کا طالبعلم ہوں اور سیاسی امور سے بھی وابستہ ہوں، ہم سے کوئی پوچھے کیونکہ ہم ان چیزوں کو بہتر سمجھتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نےکہا  کہ جو علماء کرام ایک خاص محاذ رکھتے ہیں کہ جس پر وہ دعوت کا کام چلاتے ہیں، دینی کام چلاتے ہیں ہم انہیں سراہتے ہیں، ہمارے بڑے ہیں، ہمارے لیے قابل احترام ہیں لیکن ریاست مدینہ اور اس کردار کے لوگ جو فحاشی، عریانی، گندگی، جنسی آلودگی، اس کا تعفن، بدبو آتی ہے ان سے، جس کے مناظر سب نے 4 ماہ تک ڈی چوک پر دیکھے۔

مزیدخبریں