ویب ڈیسک: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ امید ہے عمران خان میانوالی کے جلسے میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
شیخ رشید نے ٹوئٹ میں کہا کہ توقع ہے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان میانوالی کے جلسے میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے پھرلگ پتا جائے گا۔پھر سیاست آر یا پار ہوگی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بہتر ہے کہ 21 مئی سے پہلے نئے انتخابات کا اعلان کردیا جائے۔یہ بات ثابت ہوگئی کہ مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے جیسا کہ انگریز نے برصغیرمیں کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کی طرف سے جلسوں کی ابتدا جلد الیکشن کی ایک کڑی ہے۔ دو ووٹوں کی اکثریتی حکومت 2 ماہ میں ہی سیاسی طورپرختم ہوجائے گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ جو سامراجی مراسلہ عمران خان کی حکومت ختم کرنے کے لئے سازش تھا اورجسے حکومت بے بنیاد اورجعلی قراردیتی تھی آج خود اپنے بیانیے کیخلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلا ن کردیا جبکہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کررہے ہیں۔