وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

6 May, 2022 | 09:09 AM

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا، شہباز شریف بغیر پروٹوکول شہر کے دورے پر نکلے۔

اس موقع پر انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی اور صفائی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پچھلی حکومت کا عوام سے تعلق نہ ہونے کے برابر تھا، پچھلے دورِ حکومت میں کرپشن عروج پر تھی، بجلی کی لوڈشیڈنگ کو بھی کنٹرول نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے جیل روڈ، کلمہ چوک، مال روڈ، گلبرگ اور مزنگ کا دورہ کیا۔بعد ازاں وزیراعظم سابق رہنما (ن) لیگ پرویز ملک مرحوم کے گھر بھی گئے، جہاں انہوں نے شائستہ پرویز ملک اور اہلخانہ سے ملاقات کی۔

مزیدخبریں