کورونا نے ایک اور معروف بھارتی اداکارہ کی جان لے لی

6 May, 2021 | 04:57 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث بھارتی فلم انڈسٹری کے متعدد اداکار چل بسے ہیں، ان میں ایک اور اضافہ ہوا ہے، معروف بھارتی اداکارہابھی لاشا پاٹیلکورونا وائرس کے باعث چل بسیں۔ 

 بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ نے کچھ عرصہ قبل خود کشی کرنے والے سسشانت سنگھ راجپوت کی فلم ”چھچھورے “ میں اداکاری کی تھی جبکہ وہ کئی مراٹھی فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں، اس کے علاوہ ابھی لاشا عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی فلم ”بدری ناتھ کی دلہنیا“ اور کرینہ کپور کے ساتھ فلم ”گڈ نیوز“ میں بھی کام کرچکی تھیں۔

اداکارہ کی موت کی خبر سن کر مراٹھی اور بالی ووڈ انڈسٹری صدمے میں ہے، ڈائریکٹر ششانک نے ابھی لاشا پاٹل کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت محنتی اداکارہ تھیں۔ ہم نے ایک ساتھ کام کیا تھا۔ ابھی لاشا کی موت کی خبر سن کر مجھے بہت افسوس ہوا اور اپنے احساسات بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی تامل فلموں کے مزاحیہ اداکار پانڈو بھی آج صبح کورونا وائرس کے باعث چل بسے۔ ان کے علاوہ کچھ روز قبل بھارتی اداکار و پروڈیوسر للت بہل اور معروف موسیقار شرون راتھور بھی کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں

مزیدخبریں