ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول فیسوں میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ نہ ہوسکا

School Fee Issue
کیپشن: School Fee
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:کورونا کی تیسری لہر کے باعث سکولوں میں طویل چھٹیوں کے باوجود سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فیسوں میں بیس فیصد کمی کرنے بارے کوئی حتمی فیصلہ نہ کرسکا، جس کی وجہ سے والدین کو شدید پریشانی کاسامنا ہے، اس کے برعکس وفاقی حکومت کی جانب سے فیڈرل سکولوں میں بیس فیصد فیس پہلے ہی کم کی جاچکی ہے۔

کورونا کے باعث چھٹیوں میں نجی سکولوں کی فیسوں میں کمی کا معاملہ،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فیسوں میں بیس فیصد کمی کرنے بارے کوئی حتمی فیصلہ نہ کرسکا حالانکہ وفاقی حکومت کیجانب سے اسلام باد کے پرائیویٹ سکولوں  کی فیس میں 20 فیصد کمی کردی گئی تھی۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے صوبوں کو فیسوں میں کمی کا اختیار دیا تھا۔صوبوں کو  اختیارات ملنے کے باوجودسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فیس میں کمی کا فیصلہ نہیں کرسکا۔

کورونا کی پہلی لہر میں پنجاب میں نجی سکولوں کی فیسوں میں بیس فیصد کمی کی گئی تھی۔فیسوں میں کمی کے حوالے سے خصوصی آرڈنینس بھی لایا گیا تھا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےمطابق نجی سکولوں کی فیسوں میں کمی کے حوالے سے ابھی تک کوئی تجویر زیر غور نہیں ہے۔ 

دوسری جانب ملک بھر میں  یکساں قومی نصاب کیلئےسرکاری ونجی سکولز کے اساتذہ کو تربیت دینے کا آغازکردیا گیا۔نیا نصاب یکم اگست 2021 سے سکولوں میں بچوں کو پڑھایا جائےگا،پہلےمرحلےمیں لیڈ ٹریننرز کو 4مئی سے7 مئی تک تربیت دی جائےگی۔ لیڈ ٹریننرز اپنے اپنے اضلاع میں 1671 ماسٹر ٹریننر کو تربیت دیں گے، یکساں قومی نصاب پر قائداکیڈمی برائےترقی وتعلیم تربیت فراہم کرےگا، قائد اکیڈمی برائے ترقی وتعلیم کا کہنا ہے کہ تربیت کامقصد سرکاری ونجی سکولوں کو یکساں قومی نصاب بارے آگاہی فراہم کرنا ہے۔