صرف مسٹر پاکستان نہیں استاد عبدالوحید مسٹرایشیاکا ٹائٹل جیتنے کیلئے پر عزم

6 May, 2021 | 02:45 PM

Arslan Sheikh

حافظ شہباز علی: 60 سالہ استاد عبدالوحید نے مسٹر پاکستان ماسٹرز ٹائٹل حاصل کرنے کے بعد مسٹر ساؤتھ ایشیا اور مسٹرایشیاکا ٹائٹل جیتنے کوہدف قرار دےدیا، استاد عبدالوحید کہتے ہیں کہ نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے کوشاں ہوں۔

اگر جذبہ جوان ہو مشکل سے مشکل منزل کا حصول آسان ہوجاتا ہے، ایسا ہی کچھ لاہور کے 60 سالہ استاد عبدالوحید نے مسٹر پاکستان کا ماسٹرز ٹائٹل اپنے نام کرکے ثابت کیا۔ استاد عبدالوحید نے 40 سال کی عمر میں باقاعدہ تن سازی کا آغاز کیا اور 2020 میں مسٹر لاہور کا ماسٹر ٹائٹل اپنے نام کیا تو رواں برس پہلے مسٹر پنجاب اور مسٹر پاکستان کا ماسٹر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

رمضان المبارک کے باوجود استاد عبدالوحید بھرپور ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ استاد عبدالوحید کہتے ہیں مسٹر پاکستان ماسٹرز کا ٹاٹئل اپنے نام کرنے کے بعد اب ساوتھ ایشیا اور مسٹر ایشیا کا ٹائٹل جیتنا ہدف ہے۔ میری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو نشے کی لعنت سے محفوظ کرکے صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے۔ عبدالوحید کا مزید کہنا تھا کہ بڑھتی عمر کبھی ان کی راہ کی رکاوٹ نہیں بنی۔

مزیدخبریں