مشال خان کا صبور اور علی انصاری کی منگنی پر ردعمل آگیا

6 May, 2021 | 02:19 PM

Sughra Afzal

ڈیفنس (سٹی42) اداکارہ مشال خان نے صبور علی اور علی انصاری کی رسم کے بعد علی انصاری اور خود سے متعلق کیے جانے والے تبصروں پر رد عمل کا اظہار کیا ۔

اداکارہ مشال خان کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے خود پر تنقید کرنے والے مداحوں کو جواب دیا گیا ہے، اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ یہ بہت افسوسناک ہے کہ ایک جوڑے کے خوشی کے لمحوں کو بیکار سی گفتگو میں تبدیل کردیا گیا ہے، میرے علم میں آیا ہے کہ صبور اور علی انصاری کی منگنی کے اعلان کے بعد مجھے اس معاملے میں گھسیٹا جارہا ہے۔

مشال نے لکھا کہ میں دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں اور ان کے خوشگوار ساتھ پر مبارکباد پیش کرتی ہوں ، آئیے ہم کوشش کرتے ہیں کہ کسی کے لمحوں کو برباد نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل صبور علی اور علی انصاری نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پھولوں کے ہار پہنے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو بات پکی ہونے کی اطلاع دی تھی، تاہم صبور سے منگنی سے قبل مشال خان اور علی انصاری کی گہری دوستی تھی اور دونوں کی شادی کی خبریں بھی زبان زدِ عام و خاص تھیں۔

مزیدخبریں