ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونےمیں2روز باقی،بس اڈوں پر پردیسیوں کا رش

Public transport
کیپشن: Public transport
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:شہر کے لاری اڈوں پر پردیسیوں کا رش لگ گیا،8 مئی سے کوروناوبا کے پیش نظر مکمل لاک ڈاؤن اور  پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند کی جائیگی ۔

 پردیسیوں نےعید کی تعطیلات اورلاک ڈاؤن سے قبل آبائی علاقوں کارخ کرناشروع کر دیا،  پنجاب میں بڑھتے  کورونا کیسز کے باعث 8 سے16مئی تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے، اس سال این سی او سی کی جانب سے شہریوں کو عیدالفطر سادگی سے منانے کی اپیل کی گئی ہے،پردیسیوں نےعید اپنے پیاروں کےساتھ منانےکیلئے آبائی علاقوں کو جانے کیلئے بس اڈوں   کا رخ کرلیا ،کورونا ایس او پیز  کے تحت  50 فیصد مسافر بیٹھانے کی پالیسی کےباعث  شہر کے تمام  بس اڈوں پر  شہریوں کا رش لگ گیا، 8 مئی کو لاک ڈاؤن کے پیش نظر  پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند  کردی جائےگی،بین الصوبائی، دیگر شہروں کو جانیوالی ٹرانسپورٹ کو  بھی بند کر دیا جائیگا،8 مئی کے بعد پرائیویٹ گاڑیوں ،رکشوں کوچلنے کی اجازت ہوگی، بس اڈوں پر  موجودمسافروں کی بڑی تعداد نے ایس او پیز کو نظرانداز کرناشروع کردیا۔پبلک ٹرانسپورٹ میں صرف50 فیصد مسافر بیٹھانےکی اجازت دی گئی ہے مگر ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری، بسیں زائد مسافر بیٹھا کرروانہ ہونےلگیں،سیاحتی مقامات کو جانیوالی  پبلک ٹرانسپورٹ بھی مکمل بند رکھی جائیگی۔