خواجہ سراؤں سے شادی بارے بیان، عدالت نے مفتی قوی کو طلب کرلیا

6 May, 2021 | 12:58 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42:خواجہ سراؤں سے شادی بارے بیان دینے کا معاملہ، مشہور زمانہ مفتی عبد القوی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ایڈیشنل سیشن مسعود وڑائچ نے درخواست پر سماعت کی، ایس پی سٹی نے اندراج مقدمہ کہ درخواست پر جواب جمع کروا دیا۔

مفتی عبد القوی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر جواب دیتےہوئے ایس پی سٹی نے کہا کہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے علماء کے بورڈ کو رائے کے لئے بھیجا جائے گا، ایس پی سٹی ایس پی سٹی نے عدالت سے مہلت طلب کی، عدالت نے 26 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے مفتی قوی کو طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی عبدالقوی کا خواجہ سراؤں کو شادی کا مشورہ دینا مہنگا پڑگیا

واضح رہے کہ حافظ مشتاق احمد نعیمی ایڈووکیٹ نے مفتی عبدالقوی کے خلاف  درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مفتی عبد القوی نے ٹی وی پراگرام میں کہا کہ مرد خواجہ سرا شادی کر سکتے ہیں، مفتی عبد القوی کا بیان غیر فطری اور خلاف مذہب ہے، مفتی عبد القوی کا بیان بے گناہ اور راہ روی کا راستہ کھولتے کے مترادف ہے۔ شادی عیاشی کیلئے نہیں ہوتی اولاد پیدا کرنے کرنے کیلئے کی جاتی ہے،خواجہ سرا میں اولاد پیدا کرنے اور مخلوق خدا میں اضافہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ مفتی عبد القوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ 

مزیدخبریں