وزیراعظم نے حکومت پنجاب کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کردیا

6 May, 2021 | 09:27 AM

Imran Fayyaz

(قذافی بٹ)وزیراعظم عمران خان سےوزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات، وزیراعظم نے حکومت پنجاب کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کردیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرکے عام آدمی کو زیادہ سےزیادہ ریلیف دیاجائے۔
تفصیلات کے مطابق ایوان وزیراعلیٰ میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم کو وزیراعلی نے صوبے کے انتظامی اورسیاسی اموربارے بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی رو ک تھام کے لئے تمام محکموں کو مزید متحرک کیاجائے ، ایس او پیز کے نفاذ کے حوالے سے حکمت عملی پر عمل یقینی بنایاجائے۔

اس موقع پر وزیر اعلی پنچاب سردارعثمان بزدار نے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان بازاروں میں ریلیف اور سات ارب سےزائد کی سبسڈی دی گئی۔ کرونا ویکسئین ،ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی اور کورونا کی روک تھام کے اقدامات پر بھی بریف کیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ عیدکی تعطیلات کے دوران پنجاب میں این سی اوسی کے فیصلوں پر عمل یقینی بنایاجائے گا سیاحتی مقامات آٹھ سے سولہ مئی تک بند کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج ایک  روزہ دورے پر لاہور آئے ہیں اس موقع پر انہوں نے پنجاب پیری اربن ہاؤسنگ منصوبے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب بھی کیا۔وزیراعظم عمران خان رائے ونڈ میں ہاوسنگ منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر گورنر ہاوس بھی پہنچے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی انکے ساتھ موجود تھے ۔ گورنر ہاوس پہنچنے پر گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے انکا استقبال کیا۔

وزیراعظم نے گورنر پنجاب سے سیاسی اور حکومتی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم کو گورنر پنجاب نے آب پاک کے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غریب آدمی کو چھت اور سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے. انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی ترقی اور استحکام کو عالمی ادارے بھی تسلیم کررہے ہیں.

مزیدخبریں