(سٹی42)کرکٹ کے شائقین تقریباً پوری دنیا میں موجود ہیں جو اس کھیل کو شوق سے نہ صرف دیکھتے ہیں بلکہ خود بھی کھیلتے ہیں، تاریخ میں ایسے بے شمار واقعات ہوچکے ہیں کہ یقین کرنا مشکل ہے ایک ایسا ہی شہر قائد میں پیش آیا جہاں نوجوان کرکٹردوران میچ ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگیا۔
تفصیلات کےمطابق شہر قائد میں کرکٹ کھیلتے ایسا ناخوشگوارواقعہ پیش آیا جہاں نوجوان کرکٹر میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا، شاہ فیصل کالونی نمبر تین کے 25 سالہ رہائشی حمزہ شاہد اپنے دوستوں کے ساتھ گھر کے قریب نائٹ میچ کھیل رہے تھے کہ وہ بولنگ کرانے کے دوران اچانک زمین پر گر گئے،حمزہ کو اُس کے اہل خانہ ہسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی،ہسپتال کی جانب سے جاری ہونے والے ڈیتھ سرٹیفیکٹ میں حمزہ کی وجہ موت ہارٹ اٹیک بتائی گئی ہے۔
مزید پڑھئے: بھارتی کرکٹر دوران میچ دل کادورہ پڑنےسے چل بسا
واضح رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیاتھا جہاں میچ کے دوران کریز پرموجود بیٹسمین اچانک گرپڑا اور تکلیف میں ایڑیاں رگڑنے لگا، دیگر کھلاڑیوں نے بھاگ کر سہارا دیا،ساتھی کی حالت بگڑتے دیکھ کر وہاں موجود کھلاڑی اور امپائر اس کی سانس بحال کرنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔
اطلاعات کے مطابق بیٹسمین نے امپائر سے باقی گیندوں کی تعداد کے بارے میں پوچھا اور اپنی پوزیشن سنبھالنے کے دوران اُن کی اچانک طبیعت بگڑی اور وہیں دھڑم سے گرپڑے کچھ ہی پل میں سانس بند ہوگئی۔ساتھی کھلاڑی طبیعت کی اچانک خرابی کے باعث بیٹسمین کو ہسپتال لے آئے مگر ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ دم توڑچکے ہیں۔ڈاکٹروں نے کرکٹر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ہارٹ اٹیک کو موت کی وجہ قرار دیا۔