پاکستان میں باقاعدہ طور پر پہلی ای کورٹ قائم

6 May, 2020 | 08:33 PM

یاور ذوالفقار: پاکستان میں پہلی ای کورٹ باقاعدہ طور پر قائم کردی گئی ۔ ای کورٹ میں وکلاء گھر یا آفس بیٹھے اپنا کیس دائر اور دلائل دے کر لڑ سکیں گے۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ای فائیلنگ کے ذریعے مقدمات کی سماعت، ای کورٹ کا افتتاح فاضل جج اسحاق عاشر اور صدر لاہور بار جی اے خان طارق نے کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد اسحاق عاسر نے ای کورٹ سے متعلق بریفنگ دی۔ ای کورٹ میں وکلاء گھر یا آفس بیٹھے اپنا کیس دائر کرسکیں گے۔
وکلاء اور سائلین کا عدالت میں پیش ہونا ضروری نہیں۔ ملکی حالات جیسے بھی ہوں ای کورٹ اپنا کام کرتی رہے گی۔ ای کورٹ نے باقاعدہ پہلی درخواست ضمانت پر ملزم آصف کی درخواست ضمانت منظور کرلی، ملزم کے وکیل راحیل شوکت نے آن لائن درخواست دائر کی تھی جس کے بعد ملزم کے وکیل نے آن لائن آپنے دفتر سے بیٹھ کر عدالت کے روبرو سماعت میں شرکت کی تھی۔
پاکستان میں پہلی بار سائیلین اب گھر بیٹھ کر ای میل کے ذریعے درخواست دائر کر سکتے ہیں. سائلین کے وکلا گھر بیٹھے آن لائن مقدمات کی سماعت کریں گے . ایڈیشنل سیشن ججز سماعت کی سماعت کے بعد عدالتی عملہ کی جانب سے ای میل کے ذریعے سائیلین کو فیصلے بھجوائیے جائیں گے جب کہ اس موقع پر صدر لاہور بار جی اے خان طارق کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کورٹ قائم کرنا بہت شاندار ہے اور بار فاضل جج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جبکہ سیکرٹری لاہور بار ریحان خان نے کہا ہے بروقت انصاف کی فراہمی میں ای کورٹ اپنا کردار مزید ادا کریں گے. اس موقع پر سیکرٹری لاہور بار ریحان خاں،سلطان محمود ،میاں اسامہ سمیت دیگر ججز صاحبان موجود تھے.

مزیدخبریں